ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیرتی آزاد کی ’’گھرواپسی ‘‘،راہل گاندھی کی موجودگی میں کانگریس میں شامل 

کیرتی آزاد کی ’’گھرواپسی ‘‘،راہل گاندھی کی موجودگی میں کانگریس میں شامل 

Tue, 19 Feb 2019 00:34:48    S.O. News Service

نئی دہلی، 18 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بی جے پی کے معطل لیڈر کیرتی آزاد پیر کو کانگریس میں شمولیت اختیار کی اور کہا کہ ان کی ’گھر واپسی‘ ہوئی ہے۔آزاد نے پیر کی صبح کانگریس صدر راہل گاندھی کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے ملاقات کی۔ اس دوران گاندھی نے انہیں کانگریس کی رکنیت دلوائی۔کانگریس کے بہار انچارج شکتی سنگھ گوہل نے آزاد کا پارٹی میں خیر مقدم کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایاکہ جس میں تھوڑی بھی خودداری ہے وہ بی جے پی میں نہیں رہ سکتا، بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھانے والے کیرتی آزاد کانگریس میں شامل ہوئے ہیں۔آزاد نے کہاکہ میں نے26 سال تک بی جے پی کی خدمت کی لیکن جب سے یہ حکومت بنی، تب سے ان کا اصلی چہرہ سامنے آنے لگا، میں نے اپنے والد بھگوت جھا آزاد کی پارٹی میں آیا ہوں، میں نے گھر واپسی کی ہے۔انہوں نے کہاکہ کانگریس نے ملک کی سالمیت کے لئے کام کیا، میرے لئے خوش قسمتی کی بات ہے کہ راہل گاندھی جی نے مجھے اپنایا ہے۔آزاد نے دعوی کیاکہ پانچ سال تک صرف جملے سنے ہیں، ڈی ڈی سی اے کے کاغذات میرے پاس تھے، اس لئے بدعنوانی کی بات کر رہا تھا لیکن میری نہیں سنی گئی۔انہوں نے کہاکہ جب سب کاغذات رکھے تو میری پیٹھ میں چھرا گھونپا گیا، پھر یہ سمجھ آ گیا کہ ’نہ کھاؤں گا نہ کھانے دوں گا‘ بھی ایک جملہ ثابت ہوا۔آزاد نے یہ بھی الزام لگایا کہ بی جے پی میں اندرونی جمہوریت نہیں ہے۔اس سے پہلے آزاد نے ٹویٹ کر کہاکہ آج صبح کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی جی نے مجھے کانگریس کی رکنیت دلوائی، میں نے متھلا کی روایت میں ان کو مکھانا کی مالا، پاگ، شیٹ نذرکرکے نوازا۔دراصل گزشتہ جمعہ کو ہی آزاد کو کانگریس میں شامل ہونا تھا، لیکن پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے پس منظر میں اس پروگرام کو منسوخ کر دیا گیا۔غور طلب ہے کہ آزاد گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں بہار کے دربھنگہ سے منتخب ہوئے تھے، انہیں 2015 میں بی جے پی سے معطل کر دیا گیا تھا، پچھلے کچھ عرصے سے ان کے کانگریس میں شامل ہونے کے قیاس آرائیاں چل رہی تھیں۔


Share: